کینیا میں شدت پسندوں کے حملے کے دوران عیسائیوں کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والا مسلمان شخص جاں بحق ہوگیا ۔
دسمبر میں کینیا کے علاقے میندرا Mandera میں سفر کے دوران ایک بس کو شدت پسندوں نے روکا ۔ انہوں نے مسلمانوں اور عیسائیوں کو الگ الگ ہونے کا حکم دیا ۔تاہم صالح فرح اور دیگر مسلمان مسافر
عیسائیوں کے لیے ڈھال بن گئے اور انہیں مسلمانوں کے ساتھ ہی کھڑے رہنے کے لیے کہا ۔
اس دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے صالح فرح زخمی ہوگیا ۔ مسلمانوں کی اس جرات کے نتیجے میں عیسائیوں کی جانیں بچ گئیں ۔ تاہم زخمی ہونے والا صالح فرح تقریباً ایک ماہ اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگیا ۔